• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی یقین دہانی پر پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

اسلام آباد (این این آئی) حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد پیٹرول پمپ اونر ایسوسی ایشن اور ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال موخر کرنے کا اعلان کردیا۔پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ مطالبات پر تحریری یقین دہانی کے بعد ہڑتال موخر کر دی، وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ خطے میں جنگ کی وجہ سے قیمتیں بڑھیں۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ آل پاکستان پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن اور دیگر ڈیلرز ایسوسی ایشنز کا مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 28فروری سے جو خطے کی صورتحال ہے اس سے ہم سب پریشان ہیں۔ انہوںنے کہاکہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عوام کو مشکلات ہیں، وزیراعظم عوام کی مشکلات سے آگاہ ہیں، خطے میں ایک بار پھر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید