• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول

میرپور (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور نہ ہی وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اپنے وزیر دفاع کے بیان کی مذمت کی، لگتا ہے یہ اپنے وزیر کے ساتھ کھڑے ہیں،وفاقی وزیر اپنے متنازع بیان پر معافی مانگیں یا عہدہ چھوڑ دیں، بصورت ن لیگ کی پالیسی تصور کی جائیگی،رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، ن لیگ والے آپکے پیر پڑ رہے ہیں، الیکشن نکل جائیں گے تو یہ لوگ آپ کے گلے پڑ جائیں گے،آزاد کشمیر کا مستقبل اس الیکشن سے جڑا ہوا ہے، عوام دو تہائی اکثریت دیں تو آئینی ترمیم لائیں گے، عوام ایسا فیصلہ کریں جو ان کے روشن مستقبل کی ضمانت بنے۔ بدھ کو انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ گلگت بلتستان کے عوام کو حقِ حاکمیت دلانے کے لیے پرعزم ہیں اور آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق کے لیے بھی جدوجہد جاری رکھیں گے، کشمیر کا فیصلہ سندھ یا پنجاب نہیں بلکہ کشمیری عوام خود کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید