اسلام آباد (عاطف شیرازی) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر معین عامر پیرزادہ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے مالی سال 2010-11 سے 2022-23 تک کے مختلف آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ 19 ارب روپے سے زائد کی ادائیگیاں متعلقہ صوبے یا ضلع سے باہر کی گئیں۔