کراچی (ٹی وی رپورٹ) سینئر صحافیوں واشنگٹن ڈی سی سے ادریس علی نے کہا ہے کہ ٹرمپ ایڈمنسٹریشن میں ایک تقسیم پائی جارہی ہے۔جدہ سے خالدالمعینانے کہا کہ سعودی عرب اپنی پوری طاقت کے ساتھ میدان میں آیا تو معاملات بہت زیادہ خراب ہوسکتے ہیں۔ لندن سے نمائندہ جیو نیوز مرتضی علی شاہ نے کہا کہ پاکستان پر مختلف پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ امریکہ و ایران کی حالیہ کشیدگی مسلسل گیارہویں روز بھی برقرار ہے۔ بھارت میں طلبا کا دھرنا جاری ہے کئی ریاستوں میں مظاہرے بالی ووڈ سے بھی آوازیں اُٹھنا شروع ہوگئیں۔