کراچی (نیوز ڈیسک) کئی ماہ کی کشیدگی کے بعد سعودی عرب اور امارات نے اتحاد کا پیغام دے دیا۔سوشل میڈیا پردونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کی مشترکہ مہم،تاریخی برادرانہ تعلقات اور مشترکہ قیادت پر زور،میڈیا سے اختلافات کو ہوا نہ دینے کی اپیل، ترکی آل الشیخ نے دفاعی رہنماؤں کی مشترکہ تصویر بھی شیئر کر دی۔اطلاعات کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کئی ماہ سے جاری سفارتی کشیدگی کے بعد دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے سوشل میڈیا پر بیک وقت برادرانہ تعلقات اور اتحاد کا پیغام جاری کیا ہے۔