• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ نے کشمیر میں ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا دیں، شرجیل میمن

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ نون نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اُڑا دیں ،الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کو اس کا نوٹس لینا چاہئے ۔ نون لیگ کے وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ اگر آزاد کشمیر میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں تو الیکشن کمیشن اس کا ضرور نوٹس لینا چاہئے۔ رہنما تحریک انصاف سینیٹر ہمایوں مہمندنے کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی نورا کشتی ہے سارا میچ فکس ہے۔تینوں مہمان جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں حامد میر سے گفتگو کر رہے تھے۔تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان حامد میر نے کہا کہ پاکستان کے دفتر خارجہ نے یمن کے حوثی ملائیشیا کو باقاعدہ وارننگ جاری کی ہے سعودی عرب اور بحیرہ احمر میں تجارتی بحری جہازوں کے خلاف صرف مذمت نہیں کی ہے بلکہ یہ کہا ہے کہ تجارتی بحری جہازوں کو دھمکیاں ناقابل قبول ہیں اور پاکستانی پرچم بردار جہازوں کے خلاف جارحانہ اقدام کو پاکستان کی قومی سلامتی کے لئے خطرہ تصور کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید