• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا ایران مذاکرات نے پاکستان کا سفارتی قد بڑھا دیا، جاپانی میڈیا

کراچی (نیوز ڈیسک) جاپانی میڈیا کا کہنا ہےامریکا ایران مذاکرات نے پاکستان کا سفارتی قد بڑھا دیا، اسلام آباد خطے کی اہم سفارتی قوت بن کر ابھرا، امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی میں پاکستان کا کردار نمایاں،شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی سفارت کاری قابل تحسین،عالمی طاقتیں پاکستان کو قابلِ اعتماد رابطہ کار سمجھنے لگیں۔ جاپانی جریدے نکی ایشیا نے اپنی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات نے پاکستان کی سفارتی اہمیت میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے اور اسلام آباد خطے میں ایک مؤثر سفارتی کردار کے طور پر ابھر رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید