کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)مستونگ کھڈ کوچہ میں پل کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا جس سے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر بڑی گاڑیوں کی آمدو رفت بند ہو گئی، ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے تخریب کاری کے لئے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کھڈ کوچہ کے علاقے انجیری کے مقام پر پل کے نیچے نصب کیا گیا تھا جوزور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔