غلنئی،پشاور (نمائندہ جنگ+مانیٹرنگ ڈیسک) ضلع مہمند کے علاقے مامد گٹ میں راستوں سے بارودی مواد صاف کرنے میں مصروف سیکیورٹی فورسز کی بم ڈسپوزل ٹیم کو مبینہ طور پر آئی ای ڈی دھماکے کا نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ضلع مہمند کے علاقے مامد گٹ نزد 114 بریگیڈ کے مقام پر بدھ کے روز ایک زوردار دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق دھماکہ پارٹی پر ہوا ۔مبینہ طورپر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوئے۔