• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول پمپ مالکان کی مجوزہ ملک گیر ہڑتال کے معاملے پر صورتحال تضادات کا شکار ہوگئی

اسلام آباد (عاطف شیرازی) آل پاکستان پٹرول پمپ مالکان کی مجوزہ ملک گیر ہڑتال کے معاملے پرصورتحال تضادات کا شکار ہوگئی۔ ایک جانب وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس میں آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے انفارمیشن سیکرٹری نے ہڑتال موخر کرنے کا اعلان کیا، جبکہ دوسری جانب ایسوسی ایشن کے چیئرمین ہمایوں خان اور وائس چیئرمین نعمان بٹ نے اس اعلان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہڑتال کی کال برقرار ہے اور آج رات 12 بجے سے ملک بھر میں پٹرول پمپ بند کیے جائیں گے۔

اہم خبریں سے مزید