کراچی (نیوز ڈیسک) خلیج میں دفاتر پر حملے، سی آئی اے پریشان، روس پر الزام عائد کردیا گیا ،خلیج کے خطے میں امریکی انٹیلی جنس ادارے (سی آئی اے) کے مراکز پر ہونے والے ایرانی ڈرون حملوں کے بعد امریکی انٹیلی جنس تجزیہ کاروں نے اس بات کی تحقیقات شروع کردی ہیں کہ آیا روس نے ایران کو نشانہ بنانے کی معلومات یا جدید ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کر کے معاونت کی ہے یا نہیں۔ قومی سلامتی کے معاملے پر نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے چار باخبر افراد نے یہ معلومات فراہم کی ہیں۔