اسلام آباد( مہتاب حیدر) پاکستان اپنے زرمبادلہ کے ذخائر کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مختلف مالیاتی امکانات کا جائزہ لے رہا ہے، جن میں امریکہ سے 10 ارب ڈالر کی ایکسچینج اسٹیبلائزیشن سپورٹ فیسلٹی کی درخواست بھی شامل ہے۔ یہ تجویز اسی طرز پر پیش کی گئی ہے جس کے تحت امریکہ نے 2025 میں ارجنٹینا کو مالی معاونت فراہم کی تھی۔اعلیٰ سرکاری ذرائع نے دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ پاکستان نے یہ درخواست امریکا کے سامنے رکھ دی ہے، تاہم اس مرحلے پر کسی حتمی رقم یا معاہدے کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ ذرائع کے مطابق دونوں ممالک مختلف تجاویز پر غور کریں گے تاکہ کسی قابلِ عمل منصوبے کو حتمی شکل دی جا سکے۔