اسلام آباد ( فاروق اقدس )بھارت نے اپنے منفی عزائم اور غیر انسانی اقدامات پر عمل درامد کا آغاز مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشوں کے بعد دریائے چناب میں پانی چھوڑے جانے سے کر دیا ہے جس کے باعث پاکستان کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، متعلقہ اداروں نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں شروع کر دی ،سلال ڈیم کے تمام آہنی گیٹ کھول دیے گئے ، محکمہ آبپاشی پنجاب کے مطابق بھارت نے شدید بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام دروازے کھول دیے ۔