لندن (مرتضیٰ علی شاہ) برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف میں شائع ہونے والی ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق، برطانوی حکومت کو روچڈیل گرومنگ گینگ کے سرغنہ اور سزا یافتہ زیادتی کے مجرم شبیر احمد کی شہریت منسوخ ہونے کے بعد انہیں پاکستان بھیجنے کے معاملے پر برطانوی پاکستانیوں کی جانب سے شدید ردِعمل کا سامنا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان نے شبیر احمد کو واپس لینے سے انکار کیا تو پاکستان پر ویزا پابندیوں یا امداد میں کمی جیسے اقدامات پر غور کیا جا سکتا ہے، تاہم برطانوی پاکستانی رہنماؤں نے خبردار کیا ہے کہ ایسے اقدامات دونوں ممالک کے تعلقات کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور اس مہم کی سیاسی قیمت وزیر داخلہ شبانہ محمود کو ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔