اسلام آباد(کامرس رپور ٹر )وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگ زیب نے واشنگٹن ڈی سی میں امریکی ہم منصب سکاٹ بیسنٹ سے ملاقات کی جس دوران معاشی تعاون کے فروغ، امریکی سرمایہ کاری میں اضافے اور سٹریٹجک منصوبوں کی پیش رفت یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیاگیا۔ وزیرِ خزانہ نے امریکی ہم منصب کو پاکستان کے میکرواکنامک استحکام سے پائیدار اور برآمدات پر مبنی گروتھ کے سفر سے آگاہ کیا۔ وزیرخزانہ نے علاقائی صورتحال کے پاکستانی معیشت پر منفی اثرات کو بھی اجاگر کیا۔