• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درخشاں تھانے کے سامنے میت رکھ کر اہل خانہ کا احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) درخشاں کے علاقے ڈیفنس فیز 6بڑا بخاری سگنل کے قریب ڈبل کیبن گاڑی سے کچل کر پھول فروش خادم کے جاں بحق اور بیٹے کے زخمی ہونے پر اہلخانہ سمیت دیگر افراد نے درخشاں تھانے کے سامنے متوفی خادم کی میت رکھ کر احتجاج کیا اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ حادثے میں ملوث ڈبل کیبن گاڑی کو برآمد کر کے ڈرائیور کو گرفتار کیا جائے ، ہم غریب لوگوں پر ظلم ہوا ، فٹ پاتھ پر سوئے بے گناہ شہری کو بڑی گاڑی سے کچلا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید