• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز بگٹی اور عبدالمالک بلوچ کی اسلام آباد میں سرگرمیاں، قیاس آرائیاں

اسلام آباد (  فاروق اقدس)بلوچستان نیشنل پارٹی کی سربراہ اور سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ گزشتہ کئی دنوں سے اسلام آباد سرگرم ہیں اس دوران ان کی اعلانیہ ملاقاتوں میں وزیراعظم شہباز شریف نائب وزیراعظم اسحاق ڈار جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بھی شامل ہیں، بلوچستان کی دونوں شخصیات کی اسلام اباد میں موجودگی کے حوالے سے اس تاثر اور قیاس کو تقویت مل رہی ہے کہ تمام ممکنات کوششوں کے باوجود بلوچستان میں حالات معمول پر نہ آنے کے  پیش نظر اب وہاں کوئی بڑی انتظامی تبدیلی یا غیرمعمولی اور غیرروایتی پیشرفت کی ضرورت ہے یہ تاثر بھی موجود ہے کہ وفاق کی جانب سے شاید ڈاکٹر مالک بلوچ کو ایک بار پھر وزارت اعلی کی ذمہ داریاں یا پھر انہیں دوبار علیحدگی پسندوں سے مذاکرات کا ٹاسک سونپا جارہا ہے تاہم اس حوالے سے محض تاثر اور قیاس ہی موجود ہے سرکاری سطح پر اس کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید