اسلام آباد(رانا غلام قادر )بلوچستان میں گزشتہ 16 برس میں وفاقی حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کی مد میں کتنے فنڈز خرچ کئے ؟سر کاری اعداد و شمار کے مطا بق مالی سال 11-2010 سے 26-2025 تک بلوچستان میں سب سے زیادہ مواصلات کے شعبے میں 7 کھرب 69 ارب خرچ کئے گئے ۔گزشتہ 16 برس میں صحت پر 19 ارب، تعلیم پر 60 ارب 32 کروڑ خرچ کئے گئے،پی ایس ڈی پی کی مد میں 16 برس میں آبی منصوبہ جات کے لئے 3 کھرب 5 ارب روپے ،چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے کے لئے 16 برس میں 1 کھرب سے زائد فنڈز جاری کئے،سب سے کم کان کنی کے شعبے میں 12 ارب 75 کروڑ اخراجات کئے گئے۔