• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی پارلیمنٹ کا پاکستان سے 13 سالہ مسیحی لڑکی کی رہائی کا مطالبہ

کراچی (نیوز ڈیسک) یورپی پارلیمنٹ کا پاکستان سے 13 سالہ مسیحی لڑکی کی رہائی کا مطالبہ، ماریہ شہباز کے اہلِ خانہ تک رسائی دینے پر زور، جبری مذہب تبدیلی اور کم عمری کی شادی پر تشویش، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی، شادی عمر 18 سال کرنیکا مطالبہ، اقلیتوں کے تحفظ کیلئے قانونی اصلاحات کی سفارش کی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر منظور کی گئی ایک قرارداد میں 13 سالہ مسیحی لڑکی ماریہ شہباز کی فوری رہائی، اہلِ خانہ تک رسائی اور نفسیاتی معاونت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید