کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں طلبہ احتجاج جاری ہے۔دہلی میں طلبہ کا دھرنا،عوام کی طرف سے کھانے اور پانی کی بوتلیں فراہم، مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج کا اعلان، مظاہرے دیگر شہروں تک پھیل گئے، اپوزیشن بھی میدان میں آگئی، پارلیمنٹ کارروائی معطل کرا دی۔ حزب اختلاف نے ایوان میں طلبہ پر پولیس تشدد اور امتحانی بے ضابطگیوں پر بحث کا مطالبہ کیا۔ میڈیا اطلاعات کےمطابق بھارت میں امتحانی اسکینڈلز اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کے مطالبے پر شروع ہونے والا طلبہ کا احتجاج بدستور جاری ہے، جبکہ اپوزیشن جماعتیں بھی مظاہرین کی حمایت میں میدان میں آ گئی ہیں۔