• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضیاالدین یونیورسٹی امتحانی بورڈ، مختلف گروپس کے نتائج کا اعلان

کراچی (سید محمد عسکری ) ضیاالدین یونیورسٹی امتحانی بورڈ نے بدھ کو انٹرمیڈیٹ پارٹ دوم (ایچ ایس ایس سی پارٹ II) کے سالانہ امتحانات 2026 کے مختلف گروپس کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ ضیاالدین ملک کا پہلا بورڈ ہے جس نے انٹرنیٹ پارٹ ٹو پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، جنرل سائنس، کامرس اور ہیومینٹیز گروپس کے نتائج کا اعلان سب سے پہلے کیا ہے۔ پری میڈیکل گروپ میں دی آئیڈیل ہائر سیکنڈری اسکول کی طالبہ آمنہ وسیم نے 1005 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سبلائم ایجوکیشنل اکیڈمی ہائر سیکنڈری اسکول کی عتیقہ نے 991 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ شاہین پاکستان اسلامک ہائر سیکنڈری اسکول کی اسوہ نے 987 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ پری انجینئرنگ گروپ میں الفیصل ہائر سیکنڈری اسکول کے زین حسن اکبری نے 993 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اقرا فاؤنڈیشن ہائر سیکنڈری اسکول کے قمبر عباس 965 نمبروں کے ساتھ دوسرے جبکہ انفو انگلش گرامر ہائر سیکنڈری اسکول کی سعدیہ نے 962 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جنرل سائنس گروپ میں اسٹڈی برج سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری اسکول کی سارہ شاہ فہد خان نے 975 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سبلائم ایجوکیشنل اکیڈمی ہائر سیکنڈری اسکول کے محمد اسماعیل نے 968 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ الجادون اسکول اینڈ انٹرمیڈیٹ کالج کی مصباح عابد نے 964 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کامرس گروپ میں اسٹڈی برج سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری اسکول کی کومل یوسف نے 963 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ دی ایجوکیریئر اسکولنگ سسٹم کی ایمان نے 962 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ انعم اقرا پبلک ہائر سیکنڈری اسکول کی قرۃ العین نے 956 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ہیومینٹیز گروپ میں اورینٹل ہائر سیکنڈری اسکول کی نیہا لازر نے 895 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
اہم خبریں سے مزید