• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرقانونی تعمیرات، کھربوں کا کالا دھن گردش کررہا ہے، سیف الدین ایڈووکیٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ نے بلڈر کے ایک پرگرام میں کراچی میں غیر قانونی تعمیرات پر ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے کی جانب سے زیرو برداشت کے موقف کو حیران کن اور مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہغیر قانونی تعمیرات میں کھربوں روپے کا کالا دھن گردش کر رہا ہے ،لگتا ہے کہ یا تو وہ زمینی حقائق سے بالکل ہی نا واقف ہیں یا پھر بلڈر مافیا کے اس قدر دباؤ میں ہیں کہ کچھ کر ہی نہیں سکتے، اگر واقعی وہ غیر قانونی تعمیرات کے لیے زیرو برداشت کی پالیسی پر ایک فیصد بھی عمل کرتے تو شہر کا یہ حال نہ ہوتا،غیر قانونی تعمیرات میں کھربوں روپے کا کالا دھن گردش کر رہا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں، اس وقت کراچی کی گلی گلی میں اور خاص کر شہر کی منظم آبادیوں میں بلڈر مافیا راج کر رہی ہے، بلڈر مافیا کو انتظامیہ اور ایس بی سی اے کے افسران کی کھلی سرپرستی حاصل ہے،نہ صرف یہ لوگ کھلے عام غیر قانونی تعمیرات کرتے ہیں بلکہ اس کے خلاف شکایت کرنے والوں کو ڈرایا دھمکایا اورپولیس کو ساتھ ملا کر جھوٹے مقدمات میں پھنسایاجاتا ہے،معاملہ یہاں تک بڑھ گیا ہے کہ عدالتی فیصلوں کو بھی ردی کی ٹوکری میں ڈالا جا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید