• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع جنوبی شاہراہِ لیاقت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کی زمین پر نادرا سینٹر قائم کرنیکا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع جنوبی میں شاہراہِ لیاقت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ملکیتی زمین پر نادرا سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے ڈائریکٹر جنرل نادرا سندھ نے ملاقات کی، جس میں کراچی میں شہریوں کو بہتر شناختی سہولیات کی فراہمی، نئے نادرا سینٹرز کے قیام اور باہمی تعاون سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران ضلع جنوبی میں ایک جدید نادرا سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اس موقع پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا کہ شاہراہِ لیاقت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ملکیتی زمین نادرا سینٹر کے قیام کے لیے فراہم کی جائے گی تاکہ شہریوں کو جدید اور معیاری سہولیات ایک ہی جگہ میسر آسکیں۔
اہم خبریں سے مزید