• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی کو پنجاب کے عوام سے کوئی بغض نہیں، شرجیل میمن

کراچی(آئی این پی )سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو پنجاب کے عوام سے کوئی بغض نہیں ہے، لاڑکانہ والے عوام اور جمہوریت کیلئے پھانسی قبول کرتے ہیں ملک سے بھاگنا نہیں۔پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ والی سرکار کو عوامی مینڈیٹ رکھنے والی جماعتوں کو جمہوریت کا درس دینے کا حق نہیں ہے۔ عوام جانتے ہیں کہ کون فارم 47 کے ذریعے اقتدار میں آیا، کس کے پاس حقیقی مینڈیٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ تعصب، تکبر اور اشتعال انگیز زبان لیگ (ن) کی پرانی سیاسی روایت ہے۔ پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی پنجاب میں ڈالی گئی تھی، ہمیں پنجاب کے عوام سے کوئی بغض نہیں ہے۔ ہمیں پنجاب کے عوام سے بھی اتنی ہی محبت ہے جتنی سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے عوام سے ہے۔
اہم خبریں سے مزید