• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس سے مبینہ مقابلے، 6 زخمی، 7 ملزمان گرفتار، 3 فرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران چھ زخمی سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ تین ملزمان فرار ہوگئے، گرفتار ملزمان سے اسلحہ، ، موٹر سائیکلیں ، موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی گئی ، پولیس کے مطابق آرام باغ تھانے کی حدود سندھ سیکریٹریٹ کے قریب گشت کے دوران موٹر سائیکل سوار مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جوابی فائرنگ کے دوران زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار کرلئے گئے ، زخمی ملزم کی شناخت سلیم الدین جبکہ ساتھی کی مشتاق تاوا کے نام سے کی گئی ،ملزمان کے قبضے سے دو د 30 بور پستول، ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے ،بوٹ بیسن پولیس نے چائنہ پورٹ کے قریب گشت کے دوران مشتبہ موٹر سائیکل سوار کو روکنے کی کوشش کی تو اس نےمبینہ طور پر پولیس پر فائرنگ کر دی ، جوابی کارروائی میں ملزم آصف قریشی کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ایک 30 بور پستول،موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ، لیاقت آباد پولیس نے سندھی ہوٹل آخری اسٹاپ، لیاری ایکسپریس وے کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد زبیر ولد بشیر اور عمران ولد زبیر کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے چھینا گیا موبائل فون، ایک بٹوہ اور 700 روپے نقدی برآمد کی ، ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے فیڈرل بی ایریا سمیت مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے، نیو کراچی پولیس نے سیکٹر 11-I ٹاؤن آفس کے قریب گشت کے دوران مشتبہ موٹر سائیکل سواروں نے روکنے کی کوشش پر فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی میں غلام قادر عرف واری ولد ایوب کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول، دو راؤنڈ اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے لیاری ندی پل، شاہراہِ پاکستان بلاک 21 کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ملزم سبطین علی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، ساتھی فرار ہوگیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے ، فرار ساتھی کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید