• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیل مل پل کے قریب ملزمان کی رکشا پر فائرنگ، 3 افراد زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسٹیل مل پل کے قریب مسلح ملزمان نے ڈکیتی کی واردات کےد وران مزاحمت پر رکشا پر فائرنگ کردی جس نے نتیجے میں 3 افرادزخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پرجناح اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق زخمیوں میں 16 سالہ رستم علی ولد محمد اعجاز، 20 سالہ عرفان ولد عارف اور 45 سالہ منٹھار ولد منگل خان شامل ہیں ، پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے افراد مزدور ہیں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مسلح ملزمان کے روکنے کی کوشش پررکشا ڈرائیورنے ایک موٹرسائیکل کوٹکرماردی جس کے باعث موٹرسائیکل سوار ملزمان گرگئے جبکہ دوسری موٹر سائیکل پر سوار مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی ، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید