کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شاہ لطیف پورٹ قاسم کاٹن گودام قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 36 سالہ صادق حسین ولد آصف جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق جاں بحق شخص موٹر سائیکل پر سوار تھا، عینی شاہد نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتار گاڑی کی ٹکر کے نتیجے میں پیش آیا جسکے بعد کار سوار شخص موقع سے فرار ہوگیا، دریں اثنا بلال کالونی تھانہ کی حدود نیو کراچی پاور ہائوس چورنگی کے قریب ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونے والا 70سالہ محمد انیس ولد محمد یوسف نجی اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا،پولیس نے واقعے سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔