کراچی ( ایجنسیاں) لاہور سے کراچی آنے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار،مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق وہاب شاہ اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کے حادثے کی وجہ سے اپ اور ڈاؤن ٹریک معطل ہو گئے ہیں، جس کی وجہ سے قراقرم ایکسپریس،پاک بزنس ایکسپریس، کراچی ایکسپریس،گرین لائن سمیت متعدد مسافر ٹرینیں عارضی طور پر منسوخ کر دی گئی ہیں،ٹرینوں کے تاخیر کی وجہ سے مسافر انتظار کی سولی پر لٹکے رہے،ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ٹکٹ ریفنڈ کرنے کے اعلانات بھی کیے گئے ہیں۔