• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نسلہ ٹاور کے متاثرین کو انصاف کون فراہم کرے گا، شیعہ علماء کونسل

کراچی( اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ نسلہ ٹاور فیصلے نے عدالتی نظام پر سنگین سوالات اٹھا دیے جن شہریوں کی زندگی بھر کی جمع پونجی اور املاک تباہ ہوئیں انہیں انصاف کون فراہم کرے گا، عدالتی فیصلوں کے تضاد سے متاثرہ شہریوں کی بحالی کیلئے ریاست اقدام کرے، سپریم کورٹ کے حکم پر پندرہ منزلہ نسلہ ٹاور گرا کر سیکڑوں افراد کو بے گھر کیا گیا جبکہ اب آئینی عدالت نے سابقہ فیصلہ واپس لے لیا ہے، متاثرین کو جو مالی نقصان، ذہنی اذیت اور صدمہ پہنچا کیا ریاست اس کا ازالہ کرے گی، انہوں نے کہا کہ نسلہ ٹاور کے حوالے سے ماضی اور حالیہ عدالتی فیصلے ہمارے عدالتی نظام اور نظامِ انصاف پر سوالیہ نشان ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید