• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلا ٹیسٹ: محمد علی کے چار وکٹ، ویسٹ انڈیز 311 پر آل آؤٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹراوبا میں پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کے چار فاسٹ بولرز کے سامنے ویسٹ انڈین ٹیم نے پہلی اننگز میں311رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ جواب میں آخری اطلاعات تک پاکستان نے جوابی اننگز میں ایک وکٹ پر85رنز بنائے تھے، شان مسعود نے نصف سنچری مکمل کرلی، نوجوان اوپنر اذان اویس بغیر رن بنائے کیمار روچ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ قبل ازیں دوسرے دن لنچ کے بعد تین وکٹ8رنز پر گرے اور تینوں وکٹ محمد علی کے حصے میں آئے انہوں نے50رنز دے کر 4وکٹ حاصل کئے۔ پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے اسپنر علی عثمان کوئی وکٹ نہ لے سکے۔ پہلے دن بار ش کی وجہ سے دو گھنٹے کا کھیل ضائع ہوا تھا ۔ شائے ہوپ 8رنز کی کمی سے سنچری نہ بناسکے۔ انہوں نے92رنز کی اننگز میں ایک چھکا اورچھ چوکے مارے۔ محمد علی نے انہیں ایل بی ڈبلیو کیا ۔ ٹیل انڈر شمر جوزف نے23رنز13گیندوں پر بنائے ۔ سلمان آغا نے اننگز میں چار کیچ لئے۔ سیلز بغیر کوئی رن بنائے بولڈ ہوئے۔ محمد عباس نے66رنز کے عوض تین اور خرم شہزاد کو دو وکٹ ملے۔ ایک وکٹ عامر جمال کو ملی ۔ ہوج نے9چوکوں کی مدد سے183 گیندوں پر84 رنز بنائے۔ جسٹن گریوس15رنز بناکر محمد علی کا شکار بنے۔ محمد عباس نے دوسری نئی گیند پر روسٹن چیز کودس رنز پر کاٹ بی ہائینڈ کیا، کیمار روچ سلپ میں بابر اعظم کے ہاتھوں خرم شہزاد کی گیند پر کیچ ہوئے۔ قبل ازیں پہلے دن کھیل کے خاتمے تک تین وکٹ پر194رنز بنائے تھے۔برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں ٹاس ویسٹ انڈیز نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے سیشن میں بارش کے سبب صرف14اعشاریہ ایک اوورز کا کھیل ہوسکا،کھانے کے وقفے کے آدھے گھنٹے کے بعد کھیل دوبارہ شروع ہوا۔ اوپنر چندر پال اور ہوج نے دوسری وکٹ پر51رنز کی شراکت قائم کی، چندر پال 21ر نز بناکر آؤٹ ہوئے۔ عامر جنگو اکیس رنز اسکور کرنے کے بعد اننگز میں محمد عباس کا دوسرا شکار بنے۔

اسپورٹس سے مزید