کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی سلیکشن کمیٹی نے زخمی عبداللہ فضل کی جگہ عبداللہ شفیق اور سعود شکیل کو پاکستان ٹیم میں شامل کیا ہے۔ اتوار کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے علان کیا کہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے لیےا سکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔اوپنر عبداللہ فضل ان فٹ ہوکرسیریز سے باہر ہو گئے ہیں،ان کی جگہ عبداللہ شفیق کو بطور ریپلیسمنٹ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے وہ اس وقت گیانا میں گلوبل لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کررہے ہیں۔ ساتھ ہی سعود شکیل کوبطور اضافی متبادل ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے تاکہ بیٹنگ لائن اپ میں مضبوط متبادل میسر آ سکیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے بعد پاکستانی ٹیم کی اگلی اسائنمنٹ انگلینڈ کا دورہ ہے۔ جہاں ٹیم تین ٹیسٹ میچکھیلے گی۔ عبداللہ شفیق کی سلیکشن اس لئے حیران کن ہے کہ اس وقت اویس ظفر ٹیم کا حصہ ہیں۔ لیکن سلیکٹرز نے بیٹنگ لائن کو مزید مضبوط کردیا ہے۔