• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک طرف ہاتھا پائی کی تحقیقات، دوسری جانب فیفا کی ارجنٹائن کو تھپکی

بیونس آئرس (جنگ نیوز) عالمی فٹبال تنظیم (فیفا) کے صدر جیانی انفینٹینو کا ارجنٹائن فٹبال فیڈریشن کو بھیجا گیا اہم خط منظرِ عام پر آ گیا ہے۔ یہ خط ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فیفا اسپین کے خلاف ورلڈ کپ فائنل کے بعد گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کی ہاتھا پائی کی باضابطہ تحقیقات کر رہا ہے۔فیفا صدر نے ارجنٹائن کے صدر کلاڈیو تاپیا کے نام خط میں19جولائی کو کھیلے گئے فائنل کا حوالہ دیتے ہوئے سلور میڈل حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کھلاڑیوں اور ہیڈ کوچ لیونل اسکالونی کی محنت کو سراہا۔ واضح رہے کہ اضافی وقت میں شکست کے بعد ارجنٹائنی کھلاڑیوں نے اختتامی تقریب سے پیٹھ موڑ لی تھی اور ہاتھا پائی ہوئی تھی، تاہم فیفا کے مطابق یہ خط رسمی مبارکباد کی روایت کا حصہ ہے۔

اسپورٹس سے مزید