کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) چیف انجینئر واسا رمضان اچکزئی نے کہا ہے کہ واسا سفید ہاتھی نہیں بلکہ کوئٹہ شہر کی ناگزیر ضرورت ہے واسا شہریوں کوبلا تعطل پانی کی فراہمی کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہےانہوں نے کہا کہ ادارہ 30 لاکھ سے زائد شہریوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے 455 فعال ٹیوب ویلز چلا رہا ہےتاہم فنڈز کی کمی، بجلی کے بھاری اخراجات اور واجبات کی عدم وصولی جیسے مسائل درپیش ہیں انہوں نے کہا کہ واسا کو مالی طور پر مستحکم ، بجلی کے بلوں کے لیے الگ گرانٹ فراہم کرنےاورغیر قانونی ٹیوب ویلز کے خلاف کارروائی اور پانی کے واجبات کی مؤثر وصولی کی ضرورت ہےانہوں نے کہا کہ حکومت انتظامیہ اور عوام کے تعاون سے ہی کوئٹہ میں پانی کے بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے جبکہ واسا کا عزم ہے کہ شہر میں پانی کی سپلائی بلاناغہ جاری رہے اس ضمن میں تمام سب ڈویژنز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں پانی کی فراہمی یقینی بنائیں۔