• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب : ایک ہفتے کے دوران بھاری مقدار میں منشیات اور نان کسٹم پیڈ گاڑیا ں پکڑ لی گئیں

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ایکسائز اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ حب نے ایک ہفتے کے دوران لک بدوک چیک پوسٹ پر کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات اور نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیاذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سائوتھ زون محمد زمان خان کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر سہیل احمد بنگلزئی اور نارکوٹکس انچارج انسپکٹر گلزار حسین، انسپکٹر میر افغان کاسی، اور دیگر نے لک بدوک چیک پوسٹ پر کارروائیاں کرتے ہوئے 12 کلوچرس برآمد کرکے گاڑی قبضے میں لیکر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسری کارروائی میں نان کسٹم پیڈ گاڑی قبضے میں لیکر ملزمان کے خلا ف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
کوئٹہ سے مزید