کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کچلاک نے ایئر پورٹ روڈ اورسب ڈویژن کچلاک میں تجاوزات کے خلافکارروائی کی ایسے افراد کے خلاف ایکشن لیا گیا جنہوں نے گلیوں میں غیر قانونی طور پر دیواریں تعمیر کرکے سرکاری راستوں پر قبضہ کر رکھا تھاضلعی انتظامیہ نے تمام غیر قانونی دیواریں مسمار کرکے بند گلیاں کھول دیں اس دوران خلاف ورزی کرنے والے افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔