کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) پولیس نے زاوہ، جیوا، باغبانہ اور خضدار روڈپر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیاں کرتے ہوئے ڈکیتی میں ملوث مبینہ گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق خضدار پولیس نے باغبانہ میں عبدالرحیم اور امیر بخش کی تلاشی لی ان سےدو پستول بمعہ میگزین ،موٹر سائیکل اوردو موبائل فونز قبضے میں لے کرانہیں گرفتار کر لیا ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے موٹرسائیکل چوری کرنے اور اپنے دیگر ساتھیوں کی نشاندہی کی۔