• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف کمشنر انکم ٹیکس سے عبداللہ خان اور نصر اللہ جان کی ملاقات

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) چیف کمشنر انکم ٹیکس بلوچستان عبدالمالک درانی سے ریجنل ٹیکس آفس کوئٹہ میں چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی عبداللہ خان اور اکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان نصر اللہ جان نے ملاقات کی ملاقات کے دوران وفاقی اور صوبائی سطح پر ٹیکس وصولی کے نظام، ٹیکسز کی وصولی کے طریقہ کار، اداروں کے اختیارات، باہمی تعاون اور ریونیو میں اضافے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیااس موقع پر سیلز ٹیکس سے متعلق معاملات، ٹیکس وصولی کے موجودہ نظام کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے، اداروں کے درمیان رابطے کو فروغ دینے اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھی جامع گفتگو ہوئی۔
کوئٹہ سے مزید