کوئٹہ(پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران غلام نبی مری ، میر عبدالغفور مینگل ، ضلع کوئٹہ کے ڈپٹی آرگنائزر جاوید بلوچ ، آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین میر کاول خان مری ، غلام مصطفی مری ، ماما نور خان کھیازئی ، سینئر رہنما میر غلام رسول مینگل اور نومنتخب یونٹ سیکرٹری عبدالخالق مری نے کلی حاجی شیر محمد مری یونٹ سازی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کی طاقت اقتدار یا وسائل میں نہیں بلکہ اپنے کارکنوں ، عوام اور شہداء و اکابرین کی قربانیوں میں پنہاں ہے پارٹی کا ہر یونٹ عوامی جدوجہد کا مضبوط مورچہ ہےجہاں سے بلوچ عوام کے حقوق ، قومی تشخص ، جمہوری اقدار اور انصاف کی آواز بلند ہوتی رہے گیانہوں نے کہا کہ کلی حاجی شیر محمد مری یونٹ قومی تحریک کے عظیم سپوت سابق گوریلا کمانڈر شیر محمد مری کے نام سے منسوب ہے جنہوں نے اپنی پوری زندگی بلوچ قوم کے لیے وقف کردی تھی انہوں نے برسوں جلاوطنی برداشت کیہر طرح کی سختیوں اور آزمائشوں کا مردانہ وار مقابلہ کیا لیکن ظلم ، جبر اور آمریت کے سامنے کبھی سر نہیں جھکایاایسے عظیم کردار قوموں کی تاریخ کا سرمایہ ہوتے ہیں ان کی قربانیاں ہمیشہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہتی ہیںرہنماؤں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی کلی بنیادی سہولیات سے محروم ہے حکمرانوں نے ہمیشہ علاقے کو نظر انداز کیابلوچستان نیشنل پارٹی ان محرومیوں کے خاتمے کے لیے ہر جمہوری اور آئینی فورم پر بھرپور آواز اٹھاتی رہے گی اور قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل کاوژن گھر گھر پہنچائیں گے مقررین نے نومنتخب یونٹ سیکرٹری عبدالخالق مری ، ڈپٹی یونٹ سیکرٹری گل میر مری ، عبدالمنان مری اور عرفان مری کو ضلعی کونسلر منتخب ہونے پر مبارکباددی۔