• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی سی کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرصدارت انتظامی افسران کا اجلاس

کوئٹہ( خ ن) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرصدارت انتظامی افسران کا اجلاس ہوا اجلاس میں ضلع بھر میں پرائس کنٹرول، افغان مہاجرین کے انخلا، شیشہ پوائنٹس کے خلاف کارروائیوں اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو، اسسٹنٹ کمشنر سٹی، اسسٹنٹ کمشنر صدر، اسسٹنٹ کمشنر کچلاک اور اسسٹنٹ کمشنر سریاب نے شرکت کی اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مہم کو مزید مؤثر اور تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے ناجائز منافع خوروں اور گرانفروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا حکم دیادودھ، دہی، گوشت اور آٹے کی قیمتوں کے تعین اور ان پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے گئے اجلاس میں بلوچستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے انخلا سے متعلق جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیاڈپٹی کمشنر نے شہر بھر میں غیر قانونی شیشہ پوائنٹس کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔
کوئٹہ سے مزید