لاہور ( اپنے نامہ نگار سے)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے پنجاب حکومت کی ترجمان کی طرف سے پیپلز پارٹی لاھور کے ورکرز کنونشن میں خالی کرسیوں کا واویلا کرنے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہجھوٹ اور کھوٹ ن لیگ کے ڈی این اے میں شامل ہے۔محترمہ کی ٹیم نے انہیں ورکرز کنونشن کی جعلی فوٹیج بنا کر پیش کر دی جسے انہوں نے بغیر تصدیق کیے اسی طرح اٹھا کر اپنی جماعت کے سوشل میڈیا پیجز پر چسپاں کر دیا جیسے ماضی قریب میں سانحہ بھاٹی گیٹ کے وقت ماں بچے کی گٹر میں گر کر ہلاکت کے وقت کیا گیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ کہ انہیں ورکرز کنونشن کی ناکامی کا اتنا ہی درد تھا تو مینار پاکستان میں پیپلز پارٹی کو کنونشن کرنیکی اجازت دے دیتے ۔