ٹیگوسیگالپا (اے ایف پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی معافی کے بعد منشیات کیس میں سزایافتہ ہونڈراس کے سابق صدر خوان اورلینڈو ہرناندیز تقریباً آٹھ ماہ اپنے ملک واپس پہنچ گئے،ہرناندیز کی 45سالہ سزا معاف کرنے پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ پر امریکا میں بھی منافقت کے الزامات لگ گئے ،اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متنازع انداز میں منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں سنائی گئی ان کی 45 سالہ قید کی سزا معاف کر دی تھی۔ہرناندیز ایک نجی پرواز کے ذریعے دارالحکومت ٹیگوسیگالپا کے قریب واقع پالمیرولا ہوائی اڈے پہنچے، جہاں ان کے اہلِ خانہ اور حامیوں نے ان کا استقبال کیا۔ہرناندیز نے 2014 سے 2022 تک اس وسطی امریکی ملک کی قیادت کی۔