• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل پر حملہ ہولناک غلطی‘ نتن یاہو

بیت المقدس(نیوزڈیسک )اسرائیلی وزیر بنیامین نتن یاہو نے تہران کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیل پر کوئی بھی حملہ چاہے براہ راست ہو یا پراکسیز کے ذریعے ایک ہولناک غلطی ہوگا جس کا جواب انتہائی سخت انداز میں دیا جائے گا۔ایک انٹرویو میں نتن یاہو کاکہناتھاکہ جنگ کے خاتمے کے لیے یا تو ایرانی حکومت کا خاتمہ ضروری ہے یا پھر تہران کو معاشی تباہی پھیلانے اور ہر ایک پر گولیاں چلانے کی قیمت چکانا ہوگی‘اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ وہ ٹرمپ کی سفارتی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیںلیکن ایرانی جوہری پروگرام کا خاتمہ لازمی ہے۔

اہم خبریں سے مزید