میرپور(نمائندہ جنگ)میرپور ڈویژن میں آج 14لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے، میرپور، کوٹلی اور بھمبر کے13حلقوں میں پولنگ کے تمام انتظامات مکمل،18 ہزار پولیس اہلکار سکیورٹی پر مامور، انتخابی مہم ختم، آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2026 کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن کے تینوں اضلاع میرپور، کوٹلی اور بھمبر کے 13انتخابی حلقوں میں آج 27 جولائی کو 14 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ مرد و خواتین ووٹر اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ انتخابی حکام کے مطابق پولنگ کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور انتخابی مواد متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچانے کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ میرپور ڈویژن میں رجسٹرڈ ووٹروں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ ایک ہزار 439 ہے۔