کویت سٹی ( نیوز ڈیسک) کویت نے ان خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس نے ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ کویتی حکومت نے ان الزامات کو مکمل طور پر بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں کویت کی سفیر شیخہ الزین الصباح نے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے اداریہ بورڈ کو ایک خط ارسال کیا، جس میں واضح کیا گیا کہ کویت نے ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی میں حصہ نہیں لیا۔کویتی سفیر نے اپنے خط میں کہا کہ نہ تو کویت نے اپنے لڑاکا طیارے ایران کے خلاف استعمال کیے اور نہ ہی اپنی سرزمین، فضائی حدود یا علاقائی سمندری حدود کو کسی جارحانہ فوجی کارروائی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دی۔