• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتن یاہو کی نیویارک کے میئر پر شدید تنقید، اقوام متحدہ آنے کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک) نیتن یاہو کی نیویارک کے میئر پر شدید تنقید، اقوام متحدہ آنے کا اعلان، جنگی مجرم قرار دینے کے بیان پر ردعمل میں اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا ممدانی نفرت کو ہوا دے رہے ہیں، انہیں تمام نیویارک کے شہریوں کا نمائندہ ہونا چاہیے۔ فاکس نیوز کو انٹرویو میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی کے حالیہ بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وہ نفرت کو ہوا دے رہے ہیں اور انہیں تمام نیویارک کے شہریوں کا نمائندہ ہونا چاہیے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ممدانی نے نیتن یاہو کو "جنگی مجرم" قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ نیویارک میں انہیں خوش آمدید نہیں کہا جائیگا۔
اہم خبریں سے مزید