کراچی(آئی این پی )کراچی میں ایل پی جی مافیا بے لگام ہوگئی ہے ، ایل پی جی کی سرکاری قیمت 241 روپے کلو مقرر ہے لیکن منافع خوروں کی جانب سے سرکاری نرخوں کو نظر انداز کرتے ہوئے 350 سے 380روپے فی کلو تک فروخت جاری ہے ، شہریوں نے حکومت سے ایل پی جی کی سرکاری نرخوں پر دستیابی اور منافع خوروں کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔مافیا سرکاری قیمت سے 140 روپے کلو مہنگی گیس فروخت کررہاہے۔ شہریوں نے ناجائز منافع خوروں کی روک تھام کا مطالبہ کرتے ہوئے سرکاری نرخوں پر ایل پی جی کی دستیابی یقینی بنانے کامطالبہ کیاہے۔