اسلام آباد (فاروق اقدس) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے امن و استحکام کے لیے سفارت کاری مذاکرات اور تعمیری روابط کی اہمیت پر زور دیا رافیل ماریانو گروسی نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت کے بعد مذاکراتی عمل جاری رکھنے کی امید ظاہر کی ائی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے اپنی امیدواری سے بھی اسحاق ڈار کو اگاہ کیا۔