• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن کی امید، اسرائیل سے سیکورٹی معاہدہ چاہتے ہیں، شامی صدر احمد الشرع

کراچی (نیوز ڈیسک) شام کے صدر احمد الشرع کا کہنا ہے امن کی امید پر اسرائیل سے سیکورٹی معاہدہ چاہتے ہیں، کئی ممالک کی شمولیت سے معاہدے پر کام جاری ہے، گولان کی پہاڑیوں پر حق سے دستبردار نہیں ہوں گے، لاپتا افراد کیلئے خصوصی کمیٹی قائم، پابندیاں ہٹانے کافی نہیں، شام کو دہشتگردی فہرست سے بھی نکالا جائے۔ الجزیرہ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں احمد الشرع نے کہا کہ دمشق کئی ممالک کی شمولیت سے اسرائیل کے ساتھ ایک سکیورٹی معاہدے پر سرگرمی سے کام کر رہا ہے، جو مستقبل میں جامع امن کی بنیاد بن سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس معاہدے سے شام کے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں پر حق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور شام اسرائیل کے ساتھ تصادم سے گریز کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام لبنان میں کسی فوجی مداخلت کا ارادہ نہیں رکھتا بلکہ لبنانی حکام کے ساتھ بحران کے حل کے لیے تعاون کر رہا ہے۔ احمد الشرع نے خبردار کیا کہ لبنان میں بدامنی یا ایران کے خلاف جنگ کے پھیلاؤ کے سنگین اثرات پورے خطے، خصوصاً شام، پر مرتب ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید