• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پر حملہ، جنگ بحیرہ کیسپین اور بحیرہ احمر تک پھیل گئی

واشنگٹن / ایتھنز(جنگ نیوز)  امریکی حملوں میں وقفے کے باوجود ایران جنگ مزید پھیل گئی، کیونکہ یمن کے حوثیوں نے بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر حملے کیے، جبکہ ایران نے یوکرین پر بحیرہ قزویں (کیسپین) میں اپنے ایک جہاز کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا ہے۔ حوثیوں نے باب المندب  میں سعودی جہازوں کو  روکنے کا اعلان کیا ہے، خلیج میں سکون کے باوجودحوثیوں  اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والی جنگ نے ظاہر کیا کہ یہ جنگ اب دوسرے بڑے سمندری تجارتی راستے کو بھی متاثر کر سکتی ہے، ایران کی وزارتِ خارجہ نے یوکرین پر بحیرہ قزویں میں ایک ایرانی تجارتی جہاز پر حملہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے میں ایک ملاح ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا (IRNA) نے بتایا کہ وزارت نے تہران میں یوکرین کے چارج ڈی افیئرز کو طلب کر کے اس حملے پر احتجاج کیا، جسے اس نے "دشمنانہ اور مجرمانہ" قرار دیا۔
اہم خبریں سے مزید