• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

18 سال کی طرز حکمرانی کے بعد واضح ہوگیا ان کے ساتھ گزارا نہیں، متحدہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے تحت شاہ فیصل کالونی میں سندھ حکومت کے خلاف احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں آسیہ اسحاق ،نجم مرزا، شارق جمال، انیس قائم خانی و دیگر نے کہا ہے کہ18سال کی طرز حکمرانی کے بعد واضح ہوگیا ان کےساتھ گزارا نہیں تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی آسیہ اسحاق نے کہا کہ شاہ فیصل ٹاؤن نے بتا دیا کہ کراچی کا ایک ایک نوجوان ایم کیو ایم کے ساتھ سینہ سپر ہےحکمرانوں نے سندھ کو خود تقسیم کر دیا ہے۔ایک سندھ وہ ہے جسے گٹر کے پانی میں ڈبو دیا گیا ہے، پینے کا صاف پانی میسر نہیں۔سندھ کے لاکھوں بچے اس وقت اسکولوں سے باہر ہیں،سندھ کے نوجوان بے روزگار ہیں، جن کے پاس فوڈ پانڈا اور بائیکیا کی نوکریاں بچی ہیں۔سندھ میں جان اور مال نہ عزت نہ آبرو محفوظ ہے،18سال کی طرز حکمرانی کے بعد یہ واضح ہوگیا ان کےساتھ گزارا نہیں۔پاکستان مزید چار وزرائے اعلی کی بادشاہت برداشت نہیں کرے گاعوام ان حکمرانوں کے پیروں تلے قالین کھینچ لے گی۔رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا نے کہا کہ کوئی سیاسی اجتماع نہیں ان ماؤں بہنوں کا ہے جو گھروں میں پانی اور گیس کا انتظار کرتی ہیں۔تمام بزرگوں کو اجتماع ہے جو سڑکوں پر گر کر زخمی ہوئے۔ان نوجوانوں کا اجتماع ہے جو تعلیم حاصل کر کے بھی نوکری حاصل نہیں کر سکے۔رکن صوبائی اسمبلی شارق جمال نے کہا کہ عوام نے ثابت کر دیا کہ کراچی پیرس نہیں تمام آئینی عہدوں کے باوجود پیپلز پارٹی نے شہر کو تباہ کردیا۔لاڑکانہ کو کراچی بنانے کا دعویٰ کرنے والوں نے کراچی کو موئن جو دڑو بنا دیا ہے۔کراچی کی عوام اپنا غصہ بھول جاتے ہیں، مگر اب انہیںتمام زیادتیاں یاد رکھ کر حکمرانوں کے خلاف احتجاج کرنا ہوگا، جب تک لوگ گھروں سے نہیں نکلیں گے مسائل حل نہیں ہونگے۔
اہم خبریں سے مزید